پسند کی شادی کرنے والا جوڑا انصاف کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گیا

19 Oct, 2024 | 01:33 PM

ویب ڈیسک : پسند کی شادی کرنے والا جوڑا انصاف کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گیا ، جہاں لڑکی فرح رزاق نے عدالت میں شوہر وقاص کے حق میں بیان دے دیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد عاطف کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، لڑکے وقاص کی درخواست ضمانت مون کھوکھر ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ 

دوران سماعت لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا مرضی کے ساتھ وقاص سے شادی کی، میرے والد نے وقاص کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا ۔ 

فاضل جج نے تھانہ قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ سے پیر کو ریکارڈ طلب کرلیا۔ 

مزیدخبریں