پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت مل گئی

19 Oct, 2024 | 01:29 PM

سٹی 42 : پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کو بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی سے چئیرمین بیرسٹر گوہر، علی ظفر، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا ملاقات کریں گے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے وقت کا فیصلہ پی ٹی آئی نےکرنا ہے۔ ایک اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات میں پانچ رکنی وفد آئینی ترمیم پر منظوری لے گا۔

مزیدخبریں