سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کا 5 رکنی وفد بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کر رہا ہے، وفد میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، علی ظفر اور حامد رضا شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں سیاسی صورتِ حال اور کیسز سے متعلق گفتگو کی جا رہی ہے۔ ایک اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات میں پانچ رکنی وفد آئینی ترمیم پر منظوری لے گا۔