ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ جیل؛ سیکورٹی خدشات کے باعث ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع

اڈیالہ جیل؛ سیکورٹی خدشات کے باعث ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی : اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر لگائی گئی پابندی میں توسیع کردی گئی ۔ 

ذرائع کے مطابق  پنجاب حکومت کی جانب سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کی گئی ہے، جیل ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا ۔ 

قبل ازیں پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی ۔