سٹی 42 : پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے چھٹی،ساتویں اور آٹھویں جماعت کی تین کتابیں اردو ترجمہ میں پبلیش کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ۔
سکولوں میں بچوں کو انگریزی زبان میں سنگل نیشنل کریکولم پڑھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں، جس کی وجہ سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے چھٹی،ساتویں اور آٹھویں جماعت کی تین کتابوں کو اردو ترجمہ میں پبلیش کرنے کا حکم دیا ہے، نئے تعلیمی سال سے مڈل کلاس کی تاریخ ،جغرافیہ اور اسلامیات ورک بک کا اردو میں ترجمہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کتابیں اردو میں ترجمعہ کرنے کا فیصلہ بچوں کے امتحان میں نمبرز کم آنے کے باعث کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق اسلامیات ورک بک سیشن دوہزار چوبیس اور پچیس کا اردو ترجمہ کیا جائے گا، تاریخ اور جغرافیہ کی کتاب سیشن دوہزار پچیس اور چھبیس کا اردو ترجمہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ کتابیں اردو ترجمہ کرنے کا فیصلہ پی سی ٹی بی بورڈ آف گورنرز کے 119 ویں اجلاس میں کیا گیا۔ مذکورہ کتابیں اردو ترجمہ کےساتھ آئندہ تعلیمی سال سے بچوں کیلئے دستیاب ہوں گی۔