ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی سےمتعلق درخواست 21 اکتوبر کوسماعت کیلئے مقرر

سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی سےمتعلق درخواست 21 اکتوبر کوسماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی کے متعلق درخواست 21 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی، جسٹس علی ضیاء باجوہ کیس کی سماعت کریں گے ، عدالت نے شہر میں سیف سٹی اتھارٹی کے فعال اور خراب کیمروں کے متعلق بھی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

 جسٹس علی ضیاء باجوہ سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی والدہ آشفہ ریاض کی درخواست پرسماعت کریں گے،عدالت نے شہر میں سیف سٹی اتھارٹی کے فعال اور خراب کیمروں کے متعلق بھی رپورٹ طلب کررکھی ہے ،،عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کو پیشرفت رپورٹ سمیت طلب کررکھا ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت ، آئی جی پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،، درخواست گزار خاتون کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ اس کے بیٹے کو پہلے بھی نامعلوم افراد نے اغوا اور پھر چھوڑ دیا ، درخواستگزار کے مطابق اب پھر احسن ریاض فتیانہ کو اغوا کرلیا گیا ہے، درخواستگزارکی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت اس کے بیٹے کو بازیاب کرانے کا حکم دے ۔

Ansa Awais

Content Writer