پنڈی ٹیسٹ، قومی سکواڈ میں تبدیلی کا امکان

19 Oct, 2024 | 10:23 AM

ویب دیسک: راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ممکنہ 11  رکنی سکواڈ میں ایک تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ۔

  سپنر زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولر کھلایا جائے گا جبکہ  وکٹ سپنرز کے لیے مددگار ہوگی ۔اس طرح پاکستان کی ٹیم میں دو پیس بولر شامل ہوں گے۔ ایک کا نام عامر جمال اور دوسرا اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ امکان ہے کہ میر حمزہ کو موقع دیا جائے گا،باقی ٹیم وہی برقرار رکھی جائے گی۔

 پچ کیلئے ہدایات جاری ہیں کہ سپن ٹریک بنایا جائے،جس پر چوتھے اور پانچویں روز سپن ہو۔راولپنڈی میں پاکستان 1998 کے بعد سے اب تک 26 سالوں میں صرف 2 ٹیسٹ جیت سکا ہے۔انگلینڈ نے دورہ 2022 میں راولپنڈی میں بھی پاکستان کو ہرادیا تھا

مزیدخبریں