ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالےجادو کا بہانا, جنسی زیادتی اور پیسے ہتھیاکر ملزمان فرار

کالےجادو کا بہانا, جنسی زیادتی اور پیسے ہتھیاکر ملزمان فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور مین کالےجادو کا بہانا بنا کرجنسی زیادتی اور پیسے ہتھیاکر ملزمان فرارہوگئے، جعلی عامل نےنفسیاتی مریضہ لڑکی کاعلاج کرنےکادعویٰ کیا تھا۔

  متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ جعلی عامل نےبیٹی پرکالےجادوکےوارکی کہانی سنائی اور علاج کے نام پر جعلی عامل نے متاثرہ لڑکی سے 1لاکھ 40 ہزار نقدی لی۔

ایف آئی آر کے مطابق علاج کےنام سےجعلی عالم نےمتاثرہ فیملی سے18لاکھ80ہزارکاسامان لوٹا،علاج کے نام پر جعلی عامل نے 3 تولہ کی 7 عدد انگوٹھیاں ہتھیا لیں۔جعلی عامل نےعمل کےنام پر ایک تولے کا لاکٹ، ڈیڑھ تولہ کے 4 عدد کانٹے  ،3 عدد آدھے تولے کے ٹاپس بھی متاثرہ خاتون سےلیے جبکہ جعلی عامل نے متاثرہ لڑکی سے 40 ہزار روپے گھرکا میٹر لگوانے کیلئے بھی لئے۔

تھانہ شاد باغ میں متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ میں جعلی عامل جاوید،اصغر،ساجدہ سمیت3نامعلوم افرادنامزد ہیں۔دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہوتے ہی جعلی عامل جاوید، ساتھی اصغراورخاتون ساجدہ فرار ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتار کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ  جعلی عامل نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، ملزمان کیخلاف جنسی زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔