کومل اسلم: محکمہ موسمیات نے لاہورسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کےمطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
شہر لاہور کی فضائی آلودگی میں خطرناک حدتک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیابھرمیں دوسرےنمبرپرآگیا ہے جبکہ پاکستان میں لاہور فضائی آلودگی کےاعتبارسےپہلےنمبر پر ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح412ریکارڈکی گئی۔ یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح543ریکارڈ، ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی کی شرح342ریکارڈکی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بناماسک گھروں سے نکلنے سے گریز کریں ، شہر میں موسم تبدیلیاں کی جانب روانہ، تازگی کا احساس کیا جارہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب آج درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،محکمہ مو سمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیر فعال رہ سکتی ہیں۔
گزشتہ روز بھی شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں اثرانداز رہیں،آج اور کل ہواؤں کی سمت بلوچستان کے شمال مشرق کی جانب سے رہے گی۔ پیر اور منگل کو عمرکوٹ اور تھرپارکر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔