ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آتشبازی کے سامان میں دھماکہ، تین افراد ہلاک، تین منزلہ مکان گرگیا

 آتشبازی کے سامان میں دھماکہ، تین افراد ہلاک، تین منزلہ مکان گرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ملتان میں آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے کے بعد زوردار دھماکے سے3  افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، دھماکے کی شدت سے تین منزلہ مکان بھی زمین بوس ہو گیا۔


پولیس کے مطابق ملتان میں دہلی گیٹ کے علاقے آغا پورہ میں ایک شخص آتشبازی کا سامان بنا رہا تھا کہ اسی دوران آگ لگنے سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ جس سے تین منزلہ مکان زمین بوس ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مکان گرنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 ملتان  میں آتشبازی کا سامان غیرقانونی طور پر بنایا جاتا ہے چند سال قبل بھی اندورون شہر دھماکا ہوا تھا جس میں جانی نقصان بھی ہوا تھا۔ شعبان میں شب برات کے موقع پر اور اس سے پہلے آتش بازی کی غیر قانونی فروخت عروج پر ہوتی ہے۔ ان دنوں کے لئے زیادہ سے زیادہ سامان تیار کرنے کے لئے آج کل غیر قانونی آتش بازی کی تیاری کا کام کئی گنا بڑھ گیا ہے۔