ایف پی سی سی آئی، سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی آن کسٹم ایجنٹس کا  دوسرااجلاس

19 Oct, 2024 | 02:05 AM

Waseem Azmet

ثمرہ فاطمہ:  ایف پی سی سی آئی، سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی آن کسٹم ایجنٹس کا  دوسرااجلاس جمعہ کے روز ہوا۔

  وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ، ذکی اعجاز، ثاقب علی وڑائچ نے خاص طور سے اس اجلاس میں شرکت کی۔ ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل اجلاس میں موضوع بحث رہے۔ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ایف پی سی سی آئی ، سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کسٹم ایجنٹ کے  دوسرے  اجلاس میں عثمان طارق ، چوہدری حمزہ، ارشد علی، علی رضا رضوی ،مقصود بٹ، فاروق حسن، محمد ارشد، ساجد میر،  امجد چوہدری، شبنم ظفر سمیت ٹیکس کلیکٹرز ، چیمبر عہدیداران شریک ہوئے۔

 اس موقع پر آصف محمود جاہ نےکہا  وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارہ کا مقصد ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی میں درپیش مشکلات کا ازالہ کرنا ہے۔ہمارے پاس جتنی شکایات آتی ہیں 37 سے 40 دن میں فیصلہ کر دیتے ہیں۔

اجلاس کے شرکا نے وفاقی ٹیکس محتسب کو کسٹم کلئیرنس میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان سے ان مسائل کے حل میں مدد کی درخواست کی ۔

آصف محمود جاہ نے کہا کہ کہیں بھی بدعنوانی اور بدنظمی کی وجہ سے تاجروں کو مسائل درپیش ہوں تو ہمیں لکھ کر دیں، ہم اپنے اختیارات استعمال کر کے  مسائل حل کروائیں گے۔  غیر قانونی ریکوری جیسے مسائل درپیش ہوں تب بھی وفاقی ٹیکس محتسب کو لکھیں، متعلقہ ادارہ سے انصاف فراہم کروایا جائے گا۔

مزیدخبریں