سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھتو نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی سے پہلے پاکستان کے تمام چیف جسٹس اتنا ڈرتے تھے کہ وہ کسی آمر کو آمر تک نہیں کہتے تھے۔
بلاول بھٹو نے حیدر آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 16 اکتوبر کے سانحہ کارساز کے شہیدوں کی یاد میں تاریخی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ما موازنہ ماضی کے چیف جسٹسز سے کیا اور قاضی فائز عیسیٰ کے سوا تمام چیف جسٹسز کو بزدل قرار دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا، جسٹس فائز عیسیٰ جس نے فیض آباد ھرنا کا ایسا بہادر فیصلہ دیا جو پاکستان کے کسی اور جج میں ہمت نہیں کہ وہ کرکے دکھائے۔
بلاول بھٹو نے کہا، جسٹس فائز عیسیٰ نے ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف دیا۔وہی جسٹس فائز عیسیٰ جس نے فیض آباد ھرنا کا ایسا بہادر فیصلہ دیا جو پاکستان کے کسی اور جج میں ہمت نہیں کہ وہ کرکے دکھائے۔
بلاول بھٹو نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’وہ جسٹس فائز عیسیٰ جس نے کہا مشرف آمر ہے، وہ کام کر کے دکھایا جو کوئی اور منصف نہیں کرسکتا تھا، جو کوئی اور چیف جسٹس نہیں کرسکتا تھا، وہ بھی کام کرکے دکھایا جو لوگ ڈرتے تھے یہ فیصلہ سنانے سے‘۔
بلاول نے یہ بھی کہا، ’اس سے پہلے تمام چیف جسٹسز ڈرتے تھے، بزدل تھے، وہ یہ بھی نہیں کرسکتے تھے کہ جو آمر تھا اس کو آمر بھی نہیں قرار دے سکتے تھے، جسٹس فائز عیسیٰ کو قوم سلام پیش کرتے ہیں جو آپ نے یہ کام کیا ہے تاریخ ان کو یاد رکھے گی‘۔