امیر قطر کی والدہ کا حماس کے لیڈر یحیٰ سنوار کے متعلق اظہار خیال

19 Oct, 2024 | 12:56 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  امیر قطر کی والدہ نے  حماس کے غزہ میں اسرائیلی حملہ میں مارے جانے والے لیڈر  یحییٰ سنوار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یحیٰ اپنے نام کی طرح زندہ رہے گا۔ 

سوشل پلیٹ فارم ایکس پر امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کی والدہ شیخہ موزا بنت ناصر  کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک مختصر پیغام پوسٹ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے لکھا،  " یحییٰ نام کا مطلب ہے وہ جو زندہ ہے، انہوں نے اسے مردہ سمجھا لیکن وہ زندہ ہے۔ اپنے نام یحییٰ بن زکریا  کی طرح  زندہ رہےگا اور  وہ ختم ہو جائیں گے۔"

مزیدخبریں