ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہراسمنٹ میں ملوث لیکچرر کو گرفتار کر لیا گیا

ہراسمنٹ میں ملوث لیکچرر کو گرفتار کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بہاولنگر کی اسلامیہ یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ کو بلیک میل کرنےکے میں ملوث لیکچرار  کو  ہتھکڑی لگ گئی۔
 اسلامیہ یونیورسٹی  کی ایک سٹوڈنٹ کی درخواست پر مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سٹوڈنٹ نے انکشاف کیا کہ یونیورسٹی میں ایک  لیکچرار نے واٹس ایپ پر انہیں غیر اخلاقی پیغامات  بھیجے اور فحش ویڈیوز بھیجیں۔

سٹوڈنٹ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں لیکچرار کو  گرفتار کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم لیکچرر نے اپنی سٹوڈنٹ کو غیر اخلاقی تعلقات نہ رکھنے  پر امتحان میں فیل کر دینے اور یونیورسٹی سے نکلوانے کی دھمکی  بھی دی۔

پولیس نے ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرکے سٹوڈنٹ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں لیکچرارکو گرفتار کرلیا ہے۔