ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا،آرمی چیف نے جاری فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023 کا مشاہدہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کےساتھ ترکیہ،آذربائیجان اور ہنگری کی فضائی افواج کے سربراہوں نے بھی 14 ملکی مشقوں کا مظاہرہ دیکھا،ائیربیس آمد پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عاصم منیر کا غیر ملکی مہمانوں اور پاک فضائیہ کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا ،آرمی چیف اور غیر ملکی مہمانوں کو ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلینس میں فراہم کردہ تربیتی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ایئر بیس کا دورہ
19 Oct, 2023 | 09:59 PM
This browser does not support the video element.