وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس خدمت مرکز گارڈن ٹاؤن کا افتتاح کر دیا

19 Oct, 2023 | 08:55 PM

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز گارڈن ٹاؤن کا افتتاح کر دیا. 
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے خدمت مرکز میں عوامی سہولت کیلئے قائم کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس خدمت مرکز کے عملے کی یونیفارم کی تعریف کی۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور ، ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی ، سی ٹی او کیپٹن ر مستنصر فیروز اس موقع پر موجود تھے۔ 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس خدمت مرکز کے بارے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرایہ دار رجسٹریشن،کرائم رپورٹ ،ایف آئی آر کی کاپی فراہم کی جائیگی۔ کریکٹر سر ٹیفکیٹ ،ملازمین کی ویری فکیشن 5دن میں مہیا کر دی جاتی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ لاہور میں 14پولیس خدمت مرکز قائم کر دیئے گئے۔ تھانوں کی بہتری کیلئے 1ارب 90کروڑ جاری کئے جائیں گے۔ پولیس کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہے۔  نوجوان آفیسرز کو تھانوں میں تعینات کرنے کی تجویز دی ہے۔ پولیس کی ویلفیئر اور فیول فنڈ کیلئے 1ارب روپےجاری کئے۔ لاہورکے 10 تھانوں کو زمین کیلئے فنڈز دیں گے۔

مزیدخبریں