ویب ڈیسک: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ایس ایم ظفر نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے لئے آواز بلند کی۔ایس ایم ظفر کی ملک کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔