جو کچھ ہو رہا یہ سراسر قانون کے ساتھ مذاق اور ناانصافی ہے،شعیب شاہین

19 Oct, 2023 | 06:00 PM

This browser does not support the video element.

ارشاد قریشی: پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہو رہا یہ سراسر قانون کے ساتھ مذاق اور ناانصافی ہے۔ 

پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کا دوہرا معیار سامنے نظر آ رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی ائی کی القادر ٹرسٹ،توشہ خان میں ضمانت لگی تھیں وہ کینسل کر دہ گئیں۔ بھگوڑے شخص،سزا یافتہ مجرم کے لئے نیب کے پراسیکیوٹر موجود تھے، نہ تو افسر نے ان پر اعتراض لگایا نہ ہی عدالت نے۔ آج بھی چند منٹس کے اندر اندر انکی ضمانت ہو گئی۔ یہ قانون کا مذاق ہے،عوام اسکو دیکھ رہی ہے۔  سسٹم ننگا ہو گیا ہے، ماضی کی تاریخ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ لندن پلان کا حصہ تھا کہ عمران خان کو جیل میں ڈالنا ہے۔ عمران  خان اور پی ٹی آئی کو کرش کرنا اور نواز شریف کو لانا ہے۔ لندن پلان کا حصہ تھا کہ انکے مقدمات ختم کرانا ہے۔
ایڈووکیٹ انتظار پنجھوتہ نے کہا کہ خان صاحب نے بتایا کہ نواز شریف نے ثابت کیا کہ وہ ڈیل کے تحت آرہا ہے۔ نواز شریف کا آنا ڈیل اور ڈھیل جو کھیلا جا رہا ہے اسکو مزید ایکسپوز کردے گا۔ 

مزیدخبریں