عثمان خان:چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو عہدہ سے ہٹانے کی درخواست سماعت کےلئے منظور کرلی گئی۔
الیکشن کمیشن نے چیئر مین تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا. الیکشن کمیشن نے درخواست گزار خالد محمود کو بھی نوٹس جاری کردیا.
الیکشن کمیشن 26 اکتوبر کو چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر باضابطہ سماعت کریگا.چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کیس کی سماعت کریگا۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی کو عہدہ سے ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی.