ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر کو بریانی میں نشہ دیکر گلا کاٹنے والی خاتون کا برا انجام

شوہر کو بریانی میں نشہ دیکر گلا کاٹنے والی خاتون کا برا انجام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں شوہر کو بریانی میں زہر دینے اور پھر اس کا گلا کاٹ کر قتل کردینے والی خاتون کو پھانسی کی سزا سنادی گئی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2016 میں 38 سالہ رمندیپ کور نامی خاتون نے اپنے  برطانوی شوہر کو پسندیدہ ڈش بریانی میں نیند کی گولیاں دے کر گہری نیند سلادیا تھا،قتل کے روز رمندیپ نے یہی نیند کی گولیاں ملائی گئی بریانی دونوں بیٹوں کو بھی کھلانی چاہی لیکن بڑے بیٹے نے بھوک نہیں ہے کہہ کر کھانے سے انکار کردیا جبکہ چھوٹا بیٹا یہ بریانی کھا کر باپ کی طرح گہری نیند سوگیا۔

  شوہر کے گہری نیند میں سونے کے بعد رمندیپ نےاپنے عاشق  گرپریت کو گھر بلالیا جس نے سگجیت سنگھ کے سر پر کلہاڑی سے وار کیا اور  جب بھی وہ نہ مرا تو چاقو نکال کر رمندیپ کو تھمادیا جس سے رمندیپ نے اپنے شوہر کا گلا کاٹا.

 واقعے کا عینی شاہد سگجیت کا وہی 9 سال کا بیٹا بنا جس نے بریانی نہیں کھائی تھی اور والد کے قتل سے قبل بیٹا دوسرے کمرے میں سویا ہوا تھا جو شور سے اٹھ گیا۔

 مقتول کے بیٹے نے والدہ کو شوہر کا قتل کرتے ہوئے دیکھ لیا اور بعد ازاں اس نے ماں کے خلاف عدالت میں گواہی دی تھی۔

تحقیقات میں پتا چلا کہ شادی شدہ رمندیپ کے اپنے عاشق گرپریت سے تعلقات تھے، رمندیپ نے اپنے شوہر  کی 3.8 ملین ڈالر انشورنس پالیسی کے حصول کیلئے اس کے  قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔