محسن نقوی کا پی اینڈ ڈی بورڈ کا دورہ، 34 ترجیحی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم

19 Oct, 2023 | 04:31 PM

در نایاب : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی اینڈ ڈی بورڈ کا دورہ کیا۔  

 کمیٹی روم میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس منعقد  ہوا، اجلاس میں 34 ترجیحی ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 

اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے عوامی فلاح کے 34 ترجیحی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ محسن نقوی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے دن رات محنت کی جائے۔ فلاح عامہ کے پراجیکٹس میں تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔ منصوبوں سے متعلقہ امور کو فوری طور پر نمٹایا جائے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ باقاعدگی سے آکر منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لوں گا۔ 
محسن نقوی نے ڈورنزفوٹیجز کے ذریعے منصوبوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا، ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے بہترین نظام پر چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کی کارکردگی کو سراہا۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی نے منصوبوں پر پیشرفت اور مانیٹرنگ کےنظام پر محسن نقوی کو بریفنگ دی۔ متعلقہ سیکرٹریز نے ترجیحی ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت ودیگر امور بارے بریف کیا۔ 
وزیر اعلی محسن نقوی نے پی اینڈ ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ ڈے کیئر سنٹر بھی گئے، بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔ 
اجلاس میں صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل، چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، سیکرٹریز فنانس، صحت، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، تعمیرات ومواصلات کے نمائندگان نے شرکت کی، اس کے علاوہ ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ،لوکل گورنمنٹ،ہائرایجوکیشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔ 

مزیدخبریں