پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئےبڑی خوشخبری

19 Oct, 2023 | 01:38 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک)قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے اچھی خبر آ گئی،اسٹیٹ بینک کی جانب سے 100 روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے 100روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر 2023کو فیصل آباد اور لاہور میں ہوگی،اعلامیے کے مطابق 100 روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام 3 فاتحین کو دیا جائے گا جن میں 20 لاکھ روپے برابر تقسیم کئے جائیں گے اس کے علاوہ تیسرا انعام حاصل کرنے والے 1199 افراد کو 1ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔

 ترجمان کے مطابق انعامی بانڈ جیتنے والے خوش نصیبوں کے نام اور مکمل فہرست سیونگز ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر دیکھی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں