ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے کیلئےفوری امداد بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کا فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے کیلئےفوری امداد بھیجنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان نے فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے کیلئےفوری طور پر انسانی بنیادوں پر انسانی امداد غزہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

 سرکاری نشریاتی ادارےکے مطابق   پاکستان نے فلسطینیوں کیلئےفوری طور پر انسانی بنیادوں پر انسانی امداد غزہ بھیجنے کا اعلان پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں ایک کمیٹی کے دوران کیا۔

  پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ ہم امداد بھیجنے کیلئے فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں اور مصری حکومت کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک، پانی اور ادویات، ایندھن اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے کے مطالبے کو بھی دہرایا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer