فلسطینیوں کے قتل عام پر جمائما بھی خاموش نہ رہ سکیں

19 Oct, 2023 | 12:26 PM

Ansa Awais

( سٹی42) غزہ پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کے قتل عام پر جمائما بھی خاموش نہ رہ سکیں۔ ٹویٹ میں غزہ پراسرائیلی بمباری کے خلاف بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ مزید ہزاروں معصوم بچوں کو ہلاک یا معذور کرنے سے نہ تو یرغمالی بچائے جاسکتے ہیں اور نہ ہی اس سے امن قائم ہوگا۔

  جمائما نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر طویل پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے لکھا کہ،'مجھے احساس ہو گیا ہے کہ ٹوئٹر (ایکس) پر کسی سے بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، خود کو اس سے الگ رکھنا بہت مشکل ہے'۔

  جمائما نے بتایا کہ 'ان کے خاندان اور حلقۂ احباب میں یہودی اور مسلمان دونوں ہیں جن سے انہیں بے حد محبت ہے'۔

مزیدخبریں