خدیجہ شاہ کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور، تحریری فیصلہ جاری

19 Oct, 2023 | 11:58 AM

Ansa Awais

( سٹی42)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما خدیجہ شاہ کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنےکا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت نے کہا کہ خدیجہ شاہ نے متنازع ٹوئٹ کی جو بعد میں ڈیلیٹ کردی اور معافی بھی مانگی، ریاست ماں جیسی ہوتی ہے اور معافی مانگنے پر شہری کو چانس دینا چاہیے۔

  لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فیصلے میں قرارد یا کہ عدالتیں شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہیں، پراسیکیوشن کے پاس خدیجہ شاہ کیخلاف جناح ہاؤس میں آگ لگانے کا کوئی ثبوت نہیں، ملزمہ 25 مئی سے گرفتار ہے اور تاحال ٹرائل شروع نہیں ہوا، عدالت اس کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیتی ہے۔

 فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عسکری ٹاور کیس میں بھی گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے اور مزید انکوائری درکار ہے، عدالت اس مقدمے میں بھی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیتی ہے۔

 یاد رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

مزیدخبریں