محسن نقوی کاعلی الصبح اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ،منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت

19 Oct, 2023 | 10:20 AM

Imran Fayyaz

سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاعلی الصبح اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ ، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او بھی ہمراہ تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیا اس موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات عامر میر۔ انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او بھی ہمراہ تھے۔

وزیراعلی محسن نقوی نے منصوبے کے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ  اورتعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نےاکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کا کام مزید تیز کرنے کے لئے ہدایات دیں۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں افراد کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی ملے گی ،اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں