سٹی42: پنجاب حکومت کا ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز ہو گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ایرانی تیل کی سمگلنگ کرنے والی 157 گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔
پنجاب حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف 84 ایف آئی آر درج کر کے 112 سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضہ سے 6 لاکھ 80 ہزار 270 لیٹر ایرانی تیل برآمد کر لیا گیا۔
ڈی جی خان ضلع میں ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث 131 گاڑیوں کو قبضے لیا گیا، سمگلروں کے خلاف 83 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 111 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔
راجن پور ضلع میں ایرانی تیل کی سمگلنگ میں استعمال کی جا رہی 2 گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا۔ ایک ایف آئی آر درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
مظفر گڑھ ضلع میں 24 گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا۔