پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، اہم شخصیت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

19 Oct, 2022 | 09:45 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور مجاہد علی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور مجاہد علی کےخلاف حکومتی اراکین کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی،ووٹنگ پراکثریت نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیاجس پر تحریک انصاف کے مجاہد علی کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ایم کیو ایم کے ابوبکر علی بلا مقابلہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور منتخب ہو گئے۔

مزیدخبریں