ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر  

19 Oct, 2022 | 09:12 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی سربراہی میں صدارتی ریفرنس پر سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا، سپریم کورٹ ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر 25 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔

بنچ میں جسٹس اعجاز الااحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ریکوڈک ریفرنس کی منظوری دی تھی، وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی نے ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا تھا۔

مزیدخبریں