لاہور،میگا پراجیکٹس کے لئے فنڈز جاری

19 Oct, 2022 | 08:56 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)شہر کے 3میگا منصوبوں کیلئے گرین سگنل، سمن آباد انڈرپاس،شاہدرہ فلائی اوورمنصوبے رواں سال شروع ہوں گے۔کچہری چوک کی ری ماڈلنگ کے منصوبےکابھی آغاز، منصوبوں کیلئے6ارب روپے ملیں گے۔

پنجاب حکومت نے لاہور کے تین میگا منصوبوں کو رواں سال ہی فنڈ دینے کی اجازت دے دی۔شہر کے تین میگا منصوبوں پر رواں سال 6 ارب روپے کا فنڈ دیا جائے گا۔تینوں منصوبوں پر 13 ارب روپے سے زائد کے فنڈ کی منظوری دی جا چکی ہے ، شاہدرہ میں نو ارب روپے کی مالیت سے فلائی اوور ایلیویٹڈ ایکسپریس وے تعمیر ہوگا۔سمن آباد میں دو ارب روپے مالیت سے نئے انڈر پاس کی تعمیر کا تخمینہ ہے۔کچہری چوک ری ماڈلنگ کے لیے چار ارب اٹھاسی کروڑ روپے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

مزیدخبریں