ورلڈ کپ کی 4 بہترین ٹیمیں کون سی ہیں؟ سچن ٹینڈولکر نے بتادیا

19 Oct, 2022 | 06:00 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا اعلان کردیا۔

بین القوامی میڈیا  کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق لیجنڈری کرکٹر سچن تنڈولکر نے کہا کہ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم بابرالیون کو ٹی20ورلڈکپ میں شکست دے گی تاہم پاکستانی ٹیم میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کا مضبوط دعویدار کون ہے؟ کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں بھارت چیمپئین بنے تاہم پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ڈراک ہارس سمجھی جاسکتی ہیں۔

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ بھارت کے پاس ورلڈکپ جیتے کا موقع ہے اور متوازن سائیڈ ہے البتہ ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے کافی مطمئن ہوں۔قبل ازیں سابق کرکٹر نے نمیبیا کی سری لنکا کے خلاف فتح پر بھی دلچسپ ردعمل دیا تھا جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔

مزیدخبریں