ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی حیران کن اضافہ

19 Oct, 2022 | 05:30 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ڈالر مہنگا ہونے پر سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔
ایک تولہ سونا 1350 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی ،10 گرام سونا 1158 روپے اضافے سے 1 لاکھ 28 ہزار 944 روپے کا ہوگیا۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 1590 روپے پر ہی برقرار، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر سستا ہوکر 1635 ڈالر فی اونس تک گرگیا،صرافہ ڈیلرز کے مطابق ڈالر اور درہم مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

مزیدخبریں