اوپن مارکیٹ؛ڈالر ،یورو ،سعودی ریال،برطانوی پاؤنڈ ،امارتی درہم کو بھی'پر' لگ گئے

19 Oct, 2022 | 04:56 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 70 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 226.20 روپے سے بڑھ کر 227.90 روپے پر پہنچ گیا ، اوپن مارکیٹ میں یورو 2.50 روپے مہنگا ہوکر 224.50 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1.50 روپے مہنگا ہوکر 258.50 روپے کا ہوگیا ، امارتی درہم 3 روپے مہنگاہوکر 64.50 روپے کا ہوگیا ، سعودی ریال 75 پیسے مہنگا ہوکر 60.60 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 29 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 220 روپے سے بھی تجاوز کرگیا، انٹربینک میں ڈالر 219.71 روپے سے بڑھ کر 221 روپے پر پہنچ گیا،6 کاروباری روز میں ڈالر انٹربینک میں 3 روپے 21 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے۔

مزیدخبریں