ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی حکومت نے اہم شخصیت کو عہدے سے فارغ کردیا

صوبائی حکومت نے اہم شخصیت کو عہدے سے فارغ کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً چھ ماہ تک عہدے پر رہنے کے بعد حکومت سندھ نے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ پروفیسر سلمان رضا کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا.

اس سلسلے میں چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے تاہم ابھی کسی دوسرے افسر کو اس عہدے کا چارج نہیں دیا گیا, امکان یہی کہ فی الحال ڈائریکٹوریٹ میں سے کسی افسر کو یہ چارج دے دیا جائے۔

یاد رہے کہ پروفیسر سلمان رضا نے اسی سال 6 مئی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا تاہم اس دوران ان کے کراچی کے نجی سکولوں اور بعض ایسوسی ایشنز سے شدید اختلافات ہوگئے تھے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-19/news-1666174375-1846.jpg

پروفیسر سلمان رضا کے بارے میں یہ تاثر عام تھا کہ وہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ہر اقدام پیرنٹ ایسوسی ایشن اور اس کے سربراہ سے مشورے کے بعد کرتے ہیں۔

اس دوران ایک ویڈیو بیان میں انھوں نے پرائیویٹ سکولوں کو مافیا کہہ کر بھی مخاطب کیا جس پر ایسوسی ایشنز ان کے دفتر پہنچ گئی اور ان سے اپنے بیان کی تردید بھی کروائی تاہم یہ اختلافات بڑھتے چلے گئے اور پیر کو پرائیویٹ اسکولز کی مختلف ایسوسی ایشنز نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پروفیسر سلمان رضا کو ان کے عہدے سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جو دو ہی روز میں پورا ہوگیا۔