ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت

Asif Ali Zardari
کیپشن: Asif Ali Zardari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں بریت کے خلاف درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب نے سابق صدر  آصف علی  زرداری کی بریت کیخلاف 4 ریفرنس میں اپیلیں واپس لینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، نیب درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی، آصف علی زرداری کے خلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں، دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کے مطابق نہیں۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری اُرسس ٹریکٹر، ایس ایس جی کوٹیکنا کیس میں بری ہوئے تھے اور نیب نے آصف علی زرداری کی بریت کو 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔