قومی اسمبلی میں خواجہ آصف شیری رحمان پر برس پڑے

19 Oct, 2022 | 02:16 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف اپنی تقریر کے دوران بات چیت کرنے  پر وفاقی وزیر شیری رحمان پربرس پڑے۔

خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران وفاقی وزیر شیری رحمان بات چیت کررہی تھیں کہ اس دوران وفاقی وزیر نے انہیں ٹوکا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ شیری رحمان صاحبہ آپ مجھے بات کرنے دیں گی؟ اس پر شیری رحمان نے جواب دیا کہ کوشش کرتی ہوں۔

شیری رحمان کے جواب پر خواجہ آصف غصے میں آگئے اور کہا کہ یہی تو آپ لوگوں کا رویہ ہے جس کی وجہ سے یہ مسائل ہیں، اگر آپ کوئی بات کریں گی تو میں اپنے انداز میں جواب دینے پر مجبور ہوں گا۔

مزیدخبریں