ویب ڈیسک: راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد نے 4 سالہ بچے پر مقدمہ درج کردیا، بچے نے میاں بیوی پر اینٹوں سے حملے کا الزام لگایا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے تفتیشی افسر پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر درج کرتے وقت دیکھ لیتے بچہ پتھر بھی اٹھا سکتا ہے یا نہیں،کمسن احمد کو ضمانت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت بچے کے وکیل نے دلائل دیئے کہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے آنکھیں بند کرکے مقدمہ درج کیا۔ جو دفعات لگائی گئیں اس کی سزا 10 سال ہے۔
جج نے قرار دیا کہ دس سال سے کم عمر بچے پر ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی، عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا،بچے پر مقدمہ شہری غلام مصطفیٰ کی درخواست پر 337 اے تھری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔