(شاہد ندیم سپرا) لیسکو نے گاڑیوں کی خریداری کے لئے1 ارب39 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی، بکٹ کرینز سمیت افسران کے لئے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
لیسکو کےبورڈ آف ڈائریکٹرز نے گاڑیوں کی خریداری کے بجٹ کی منظوری دیدی،ذرائع کے مطابق کمپنی تین کیٹیگریز کی بنیاد پر گاڑیوں کی خریداری کرے گی، لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بکٹ کرینز کے لئے 65کروڑ اور آپریشنل گاڑیوں کی خریداری کے لئے 24 کروڑ کی منظوری دی ہے، دوسری جانب کمپنی آپریشنل کیٹیگری سے افسران کے لئے گاڑیوں کی خریداری کر چکی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے لیسکو کی ٹرانسپورٹ پالیسی کے لئے 50 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیاہے لیکن بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ٹرانسپورٹ پالیسی کی منظوری نہیں دی،ٹرانسپورٹ پالیسی کی منظوری سے قبل ہی کروڑوں کا بجٹ مختص کر لیا گیا،ٹرانسپورٹ پالیسی کی منظوری پر افسران کے لئے گاڑیوں کی خریداری ہو گی۔