(مانیٹرنگ ڈیسک) کویتی ولی عہد الشیخ مشعل الاحمد الصباح اسمبلی اجلاس میں تلاوت قرآن کریم پر رو پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق کویت کی نومنتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس شروع ہونے سے قبل ایک رکن پارلیمنٹ نے سورہ آل عمران کی آیت "ربنا لا تزغ قلوبنا بعد أن هديتنا" کی تلاوت کی تو ولی عہد الشیخ مشعل الاحمد الصباح روپڑے۔ کویتی ولی عہد کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران تلاوت قرآن پاک پر رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فيديو / سمو نائب الأمير يذرف الدموع أثناء قراءته دعاء «ربنا لا تزغ قلوبنا بعد إذ هديتنا»، وسط تصفيق حار من الحضور. pic.twitter.com/312V69RTJZ
— المجلس (@Almajlliss) October 18, 2022
اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ولی عہد نے کہا کہ اسمبلی کے نو منتخب ارکان عوام کو جواب دہ ہیں، تمام شہریوں کی ذمہ داریاں ارکان پر عائد ہوتی ہیں، پارلیمنٹ اور حکمران خاندان کو قوم کی طرف سے تمام ذمہ داریاں قبول کرنا ہوں گی، ملک کو فتہ وفساد کی طرف لے جانے والے عناصردور رہنا ہوگا۔