ڈار کے دعوے ہوا، ڈالر نے پھر اُڑان بھر لی ، روپیہ ہلکان

19 Oct, 2022 | 10:59 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے روپے کی قدر میں اضافے کے دعوے   ہوا ہوگئے، ڈالر نے پھر اُڑان بھر لی۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر پانچویں روز مسلسل ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور پیر کو کاروبار کے اختتام  پر انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوکر 219 روپے 71 پیسے پر بند ہوا۔آج منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 220 روپے ہوگئی ۔

ماہرین کے مطابق 6 کاروباری روز میں ڈالر انٹربینک میں 2 روپے 71 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت چند پیسے بڑھی ہے، اس کی اصل قیمت کم ہے، جلد ہی ڈالر کی قیمت اصل ویلیو پر آجائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ  آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مثبت نتائج کی امید ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے 4 دن میں 58 میٹنگز ہوئیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی اعلیٰ مینجمنٹ سے میٹنگز ہوئیں۔میاں نواز شریف سے ہونے والی ہر بات پبلک سے کرنے کی نہیں ہوتی،دوران ملاقات میاں صاحب سے بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔

 

مزیدخبریں