ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ پاور لفٹنگ مقابلے: ربیعہ شہزاد نے سلور میڈل جیت لیا

Power Lifter Rabia Shahzad
کیپشن: Power Lifter Rabia Shahzad
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی   پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے سلوواکیہ میں ہونے والے پاور لفٹنگ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا۔

ورلڈ پاور لفٹنگ کے مقابلے گلوبل پاور لفٹنگ کمیٹی نے کرائے جس میں پاکستان کی ربیعہ شہزاد نے 52 کلو گرام کلاس میں سلور میڈل جیتا جبکہ یوکرین  کی پاور لفٹر نے گولڈ میڈل جیتا۔ربیعہ شہزاد نے 5 . 267 کے جی وزن اٹھایا اور قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

کامیابی کے بعد ربیعہ شہزاد کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت کر خوش ہوں ،میں سیلف فنانس پر بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد نیشنل ریکارڈ قائم کرنا تھا تاکہ میں اپنی پرفارمنس دکھا سکوں۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو فیڈریشن کے معاملات دیکھنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ ربیعہ شہزاد قومی بیڈ منٹن چیمپئن اولمپئین ماحور شہزاد کی بہن ہیں۔