تھامس ویسٹ زلمے خلیل زاد کی جگہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر

19 Oct, 2021 | 07:06 PM

ویب ڈیسک:  امریکی صدر جو بائڈن نے محکمہ خارجہ کے سینئر افسر تھامس ویسٹ کو زلمے خلیل زاد کی جگہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق تھامس ویسٹ ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے افغانستان کے عہدے پر کام کررہے تھے۔اس سےقبل امریکی نائب صدور کے لئے خصوصی نمائندہ برائے جنوبی ایشیا  اور نیشنل سکیورٹی کونسل کے لئے  ڈائرکٹر جنرل برائے افغانستان اور پاکستان کے طورپر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔2011 تا 2012 ان کی تعیناتی بطور سینئر سفارتکار امریکی محکمہ خارجہ کنر افغانستان میں رہی جہاں وہ اپنے فوجی ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان کی تعمیر نوکے لئے صوبائی بحالی ٹیم کا حصہ تھے۔ اپنے کیرئیرکے آغاز میں وہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔وہ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں۔  امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ان کی تعیناتی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے لیے دہائیوں تک انتھک خدمات انجام دینے پر سفیر زلمے خلیل زاد کا شکریہ۔ ہمیں ٹامس ویسٹ کا افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہے۔

 یادرہے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئےتھے۔ا فغانستان سے افراتفری میں امریکی انخلااور طالبان کے اقتدار میں آنے  پر زلمے خلیل زاد کو تنقید کا سامنا تھا۔ تاہم انہوں نے جنگ کے اس طرح سے خاتمے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزیدخبریں