شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اورتجربہ کرلیا

19 Oct, 2021 | 06:31 PM

Malik Sultan Awan

شمالی کوریانےعالمی پابندیوں کوایک بار پھر ہوامیں اڑادیا ، ہر قسم کے دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل کا ایک اورتجربہ کرلیا۔

رپورٹس کےمطابق پیانگ یانگ نے آبدوز سے کم فاصلے تک مار کرنے والا میزائل فائر کیا ہے، جو جاپانی سمندری حدود میں گرا۔ شمالی کوریا کی طرف سے یہ راکٹ ایک ایسے وقت میں داغا گیا، جب جاپانی، امریکی اور جنوبی کوریا کے انٹیلی جنس حکام سیئول میں ملاقات کر رہے تھے۔شمالی کوریا کے تجربات پرامریکا اورمغربی ممالک پہلے ہی شدید تحفظات کااظہارکرچکےہیں۔

مزیدخبریں