تیز رفتار کار نے لڑکیوں کو روند ڈالا؛ویڈیو دیکھنے والے کانپ اٹھے

19 Oct, 2021 | 06:14 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) دور جدید میں ہر شخص جلدبازی کرتے نظرآتا ہے، کسی کو کام پر پہنچے کی جلدی تو کسی کو باس کی ڈانٹ ڈپٹ  کا ڈر،  اکثر یہی جلد بازی انسان کو موت کی آغوش میں لے جاتی ہے یا پھر وہ دوسروں کے لئے موت کا پیغام لے کرآتا ہے جیسا کہ وائرل ہونے والی افسوس ناک ویڈیو میں ہوا۔

تفصیلات کےمطابق معاشرے میں آج افراتفری کا عالم چھایا ہوا ہے اور ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کے لئے انسان مختلف ہربے استعمال کرتے نظرآتا ہے، انسانی فطرت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ہرکام میں جلد بازی سےکرنا جس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے، سوشل میٖڈیا پر ایک دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے دیکھنے والوں کےرونگٹے کھڑے  کردیے۔

خوفناک واقعہ کی یہ ویڈیو بھارت کی ہے جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے دو لڑکیوں کو کچل ڈالا، حادثے کی ویڈیو ٹویٹ پر وائرل ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت میں  پنجاب کے ضلع جالندھر کے دھنو والی گیٹ کے سامنے شاہراہ پر دو لڑکیاں سٹرک عبور کرنے کی کوشش کررہی ہیں مگر صبح کے اس وقت ٹریفک بھی تیزی سے گزار رہی ہے۔

ایک بار آگے بڑھنے کے بعد وہ واپس سڑک کے ساتھ لگی باڑ کے قریب آجاتی ہیں تاکہ کوئی ناخوشگورا واقعہ نہ پیش آجائے مگر افسوس کے موت ان کا پیچھا کررہی تھی اور چند ہی سکینڈ گزرے تھے ایک تیزرفتار گاڑی نے ان کو کچل ڈالا،حادثے کے نتیجے میں ایک لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ دوسری لڑکی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کے بارے وہاں موجود عینی شاہدین کا کہناتھا کہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب دو لڑکیاں پھاٹک کے سامنے سڑک عبور کرنے کا انتظار کررہی تھیں اس دوران ایک تیز رفتار گاڑی لڑکیوں کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی پولیس کا سب انسپکٹر چلا رہا تھا، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ایک لڑکی جس کی شناخت نوجوت کور کے نام سے ہوئی موقع پر ہی دم توڑ گئی، حادثے میں زخمی ہونے والی لڑکی کی شناخت ممتا کے نام سے ہوئی،حادثے کا شکار ہونے والی دونوں لڑکیوں کا تعلق دھنو والی گاؤں سے ہے جو نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھیں۔

 
 

مزیدخبریں