ڈینگی کے مریضوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

19 Oct, 2021 | 05:42 PM

Arslan Sheikh

زاہد چودھری: ڈینگی کے مریضوں کو بچانےوالی ڈرپ ڈیکسٹران 40 ناپید، پرائیویٹ ہسپتالوں کو ڈیکسٹران 40 کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے پرائیویٹ ہسپتالوں میں روزانہ درجنوں ڈیکسٹران 40 درکار ہیں جبکہ ڈیکسٹران 40 ڈرپ سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کی جارہی ہے۔ پرائیویٹ ہسپتالوں کو مہیا کی گئی چند ڈریپس ناکافی ہیں، پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ ڈاکٹرز ہسپتال میں 35 مریض زیرعلاج، 5 کی حالت تشویشناک، نیشنل ہسپتال میں ڈینگی بخار کے 20 کنفرم مریض جبکہ حمید لطیف ہسپتال میں 34 مریض زیرعلاج اور 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسی طرح فاروق ہسپتال اقبال ٹاؤن میں ڈینگی کے 15 مریض، فاروق ہسپتال ٹھوکر نیاز بیگ میں ڈینگی کے 24 مریض، عمر ہسپتال جیل روڈ میں ڈینگی کے 7 مریض اور عادل ہسپتال میں ڈینگی بخار  کے 12  کنفرم مریض زیر علاج ہیں۔ 

 ڈینگی کی علامات کب ظاہر ہوتی ہیں؟

ڈینگی بخار کے دوران مریض عموماً غنودگی میں رہتا ہے، مریض کو پٹھوں اور جوڑوں میں نہایت شدید قسم کا درد کا سامنا ہوتا ہے جو  خاص طور پر کمر اور ٹانگوں میں ہوتا ہے۔ ڈینگی بخار کے ابتدائی مرحلے میں جلد پر خراشیں بھی پڑ جاتی ہیں اور جلد کھردری ہو کر اترنے لگتی ہے۔ اس وائرس کے باعث تیز بخار متلی اور الٹی کا سبب بھی بنتا ہے۔

ڈینگی بخار شدید ہونے کی صورت میں مریض کے ناک اور مسوڑھوں سے خون بہنا شروع ہوجاتا ہے۔ وائرس  کے حملے کے بعد نیا خون بننا بند یا کم ہوجاتا ہے۔ ڈینگی وائرس خون کے بہاؤ اور دل کی دھڑکن کو بھی متاثر کرتا ہے۔ 

مزیدخبریں