گڑھی شاہو تھانے کے سامنے ڈکیتی کی بڑی واردات

19 Oct, 2021 | 05:34 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42:گڑھی شاہو تھانے کے سامنے کپڑے کی دکان پر ڈاکہ، ڈاکووں نے عملے کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 25 ہزار لوٹ لئے ۔
 پولیس کے مطابق گذشتہ رات گڑھی شاہو مین روڈ پر عظمت نامی شخص کی کپڑے کی دکان پر تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو داخل ہوئے، اور عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی ۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر دکان سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے لوٹ لیے،ڈکیتی کا مقدمہ دکاندار کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں