ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت، امریکہ، اسرائیل اور عرب امارات کا گٹھ جوڑ، کیا ہونے والا ہے؟

Meeting
کیپشن: Israel and India
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل نے بھارت اور متحدہ عرب امارات سے ہاتھ ملا لیا، چاروں ملک مشترکہ اقتصادی فورم  قائم کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق یروشلم میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یائرلپڈ کے ساتھ امریکی اور اماراتی وزرا خارجہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ سائنرجی پر چاروں ملک متفق ہیں جس کے تحت چاروں ملک انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹیشن، بندرگاہوں، ٹرینوں اور میری ٹائم سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینگے۔

اس ضمن میں ہر ملک سے ایک پروفیشنل لیا جائے گا جو جوائنٹ ورکنگ گروپ کا حصہ بنیں گے۔ اقتصادی نمو اور عالمی ایشوز پر چاروں ملک مشترکہ ردعمل دینگے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا موقف ہے بائڈن انتظامیہ ''ابراہام اکارڈ'' کے تحت خطے کی ترقی کے لئے ہونے والے معاہدوں کی حمایت کرتی ہے۔

یاد رہے جے شنکر نے اسرائیل اور بھارت میں فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے لئے بحالی مذاکرات کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ اسرائیل کو عالمی سولر الائنس جو 2015 میں بھارت اور فرانس نے مل کر قائم کیا تھا میں رکنیت بھی دی گئی ہے۔