اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے ہو جائیں ہوشیار، فراڈ کا نیا طریقہ

19 Oct, 2021 | 03:56 PM

Malik Sultan Awan

 ویب ڈیسک: خبر دار ، ہوشیار ۔۔۔ اے ٹٰی ایم میں کسی انجام شخص نے رقم نہ نکلوائیں کہیں ایسا نہ ہو نوسرباز آپ کا اکاؤنٹ خالی کردے ۔

نوسربازوں کا  گروہ مختلف بینک کے اے ٹٰی ایم کے اندر سادہ لوح شہریوں کو نشانہ بناتا ہے ۔ نوسرباز گروہ کے کارندوں کے پاس اپنے اے ٹی ایم کارڈز ہوتے ہیں جو سادہ لوح شہریوں کا کارڈز سے تبدیل کرلیتے ہیں رقم نکالنے کےبہانے نوسرباز گروہ شہری کے اکاؤنٹ کی رقم اپنے اکاونٹ میں بھی ٹرانسفر کرلیتا ہے ۔

مدینہ کالونی کراچی میں گذشتہ روز اے ٹی ایم پر چونا لگانے والا نوسر باز گروپ نے سادہ لوح شہری کو چونا لگادیا ۔ ملزم نے اے ٹی ایم پر پیسے نکالنے کے لئے آئے والے شہری کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے ٹرانسفر کروالیے۔ ملزم اے ٹی ایم میں داخل ہوکر سادہ لوح افراد سے حیلے بہانے کرتا اور ا ن کے پن کوڈز دیکھ لیتا ھے۔ اے ٹی ایم کی سی سی ٹی وی کیمروں نے گروہ کا واردات کا طریقہ کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

شہری نے واردات کے بارے میں پولیس کو درخواست دے دی ۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔ ایک ماہ قبل بھی ایسی ہی واردات کرتے ہوئے اسی علاقے میں شہریوں نے ایک نوسر باز کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا ۔ نوسرباز گروہ کے ہمراہ خاتون بھی ہوتی ہے جو سادہ لوح شہریوں کو دھوکا دینے کے لئے ساتھیوں کی مدد کرتی ہے۔

مزیدخبریں