پی آئی اے سمیت 4 نجی ایئر لائنز کو نوٹس، وجہ کیا بنی؟

19 Oct, 2021 | 03:25 PM

ویب ڈیسک: شیڈول ڈومیسٹک پروازوں کو منسوخ کر کے بین الاقوامی پروازیں چلانے کے معاملے پر سول ایوی ایشن نےعوامی شکایات پر ملک کی قومی اور تین نجی ایئر لائنوں کے خلاف نوٹس لے لیا۔

سی اے اے کے مطابق پی آئی اے نے شیڈول کی گئی 417 پروازوں میں سے 130 منسوخ کیں، سیرین ایئر نے 250 شیڈول پروازوں میں سے 117، ایئر بلیو نے 261 شیڈول فلائٹ سے میں سے 86 منسوخ کیں جبکہ ایئر سیال نے 217 شیڈول پروازوں میں سے 50 فلائٹ منسوخ کیں۔ چاروں ملکی ایئر لائنز  نے مجموعی طور 1145 شیڈول پروازوں میں سے 383 پروازوں کو منسوخ کیا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق ائیر لائنز  2019  کی ایوی ایشن پالیسی کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ ڈومیسٹک فلائٹ منسوخ کرکے اس کی جگہ بین الاقوامی پرواز چلانے والی ایئرلائنز کا چارٹرڈ فلائٹس کا اجازت نامہ منسوخ ہو گا جبکہ فلائٹس منسوخی کی اجازت صرف ٹیکنیکل اسباب پر کرنے دی جائے گی۔

مزیدخبریں