گلوکاردلیر مہندی کا محمد ﷺ کو خصوصی نذرانہ عقیدت

19 Oct, 2021 | 02:11 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: معروف  بھارتی سکھ گلوکار دلیر مہندی نے 12 ربیع الاوّل کی مناسبت سے خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

 بھارتی گلوکار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر  ایک منٹ 53 سیکنڈز پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی جس کی شروعات انہوں نے سکھ شاعر مہندر سنگھ کے شعر سے کی۔

اس شعر کے بعد گلوکار نے حضور اکرم ﷺ کیلئے اپنا کلام پڑھا۔ دلیر مہندی نے اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئےمسلمانوں کو عیدمیلادالنبیؐ کی مبارکباد بھی دی۔

مزیدخبریں